خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 486
خطبات ناصر جلد دہم ۴۸۶ خطبہ نکاح ۵ /اکتوبر ۱۹۶۹ء ہماری اگلی نسل پر اصولی طور پر وہی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جو آج کی نسل پر عائد ہوتی ہیں اور آج ہم پر وہی ذمہ داریاں عائد ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ پر عائد تھیں ان ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے اگلی نسل کو صحیح تربیت دینا ضروری ہے اور اس صحیح تربیت کے لئے صحیح تعلیم اور عادات ( جو لگی ہوئی ہوتی ہیں ) کی اصلاح بڑی ضروری ہے۔امتوں میں جب کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں تو ان کمزوریوں کی بڑی وجہ غلط عادتوں کا پیدا ہو جانا ہوتا ہے۔دعا کریں کہ اس کثرت کے وعدہ کے مطابق اللہ تعالیٰ ان دونوں نکاحوں کو جن کا میں اس وقت اعلان کروں گا ظاہری طور پر بھی کثرت کا موجب بنائے اور روحانی طور پر بھی انہیں کثرت کا موجب بنائے کہ ان خاندانوں پر مجموعی طور پر پہلے سے زیادہ فضل اور رحمتیں ہوں۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب وقبول کروایا۔اور اس کے بعد دونوں رشتوں کے مبارک اور مثمر ثمرات حسنہ ہونے کے لئے حاضرین سمیت لمبی دعا کروائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )