خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 463 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 463

خطبات ناصر جلد دہم ۴۶۳ خطبہ نکاح ۹ راگست ۱۹۶۹ ء مکرم مولوی صالح محمد صاحب نے اپنی زندگی سلسلہ کی خدمت میں گزاری ہے اس لئے وہ دعا کے مستحق ہیں خطبه نکاح فرمود ۹۰ /اگست ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر عزیزہ شاہدہ صاحبہ بنت مکرم مولوی صالح محمد صاء فیکٹری ایریا ربوہ کے نکاح ہمراہ مکرم قریشی محمود اقبال صاحب ابن مکرم قریشی عبدالحق صاحب راولپنڈی کا اعلان بعوض پانچ ہزار روپیہ مہر پر فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں عزیزہ شاہدہ صاحبہ بنت مکرم مولوی صالح محمد صاحب فیکٹری ایریار بوہ کے نکاح کا اعلان کروں گا جو قریشی محمود اقبال صاحب ابن مکرم قریشی عبدالحق صاحب راولپنڈی کے ساتھ قرار پایا ہے۔مکرم مولوی صالح محمد صاحب نے اپنی زندگی سلسلہ کی خدمت میں گزاری ہے اس لئے وہ دعا کے مستحق ہیں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ ان کے لئے بہتر بنائے اور واقفین دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے نتیجہ میں پیدا ہوں جو اپنی عاجزانہ قربانیوں کے ساتھ اشاعتِ اسلام میں کوشاں رہیں اور دین و دنیا کے حسنات انہیں اللہ کے فضل سے ملتی رہیں۔اس کے بعد حضور نے ایجاب وقبول کرایا اور رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت لمبی دعا فرمائی۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۰ / اگست ۱۹۶۹ صفحه ۶)