خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 451
خطبات ناصر جلد دہم ۴۵۱ خطبہ نکاح ۱/۲۰ پریل ۱۹۶۹ء اللہ اس رشتہ کو ہر دو بھائی خاندانوں کے لئے با برکت کرے خطبہ نکاح فرموده ۲۰ را پریل ۱۹۶۹ء بمقام ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر مکرم چوہدری عبد العزیز صاحب بھامبری کی صاحبزادی محترمہ فوزیہ بشریٰ صاحبہ کے نکاح کا اعلان فرمایا۔یہ نکاح مکرم چوہدری منیر احمد صاحب ابن مکرم مولوی محمد ابراہیم صاحب بھامبڑی کے ساتھ پانچ ہزار روپیہ حق مہر پر قرار پایا تھا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔وہ ہر دو خاندان جن کے ساتھ دولہا اور دلہن کا تعلق ہے سلسلہ عالیہ احمدیہ کے پرانے خادموں میں سے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس رشتہ کو ہر دو بھائیوں (علاوہ احمدیت کی اخوت کے ویسے بھی بھائی بھائی ہیں) کے خاندانوں کے لئے اسے بابرکت کرے اور جس طرح ان دو کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے تو فیق عطا کی ہے کہ وہ خدمت سلسلہ میں اپنی زندگیاں گزاریں اسی طرح ان کی نسل میں بھی فدائی ، ایثار پیشہ، اللہ تعالیٰ سے محبت رکھنے والے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق پیدا ہوتے رہیں تا کہ ہمیشہ کے لئے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے یہ دو خاندان (سارے ہی احمدی خاندان ) وارث بنتے رہیں۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۴ مئی ۱۹۶۹ ء صفحه ۴)