خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 450
خطبات ناصر جلد دہم ۴۵۰ خطبہ نکاح ۳۰ / مارچ ۱۹۶۹ء حضور انور نے خطبہ مسنونہ کے بعد فرمایا:۔بہترین تحفہ جو ہم کسی کو نکاح کے موقع پر دے سکتے ہیں وہ دعا کا تحفہ ہی ہے۔ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان رشتوں کو ہر طرح سے مبارک کرے اور ان کے ذریعہ ایسی نسل کی بنیاد قائم ہو جو اللہ تعالیٰ سے محبت رکھنے والی اور اس کے حقوق کو ادا کرنے والی ہو۔نیز وہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کے حقوق بھی ادا کرنے والی ہو اور بدامنی اور فساد سے ان حقوق کو غصب کرنے والی نہ ہو۔وہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور اس کے فضلوں کی وارث بنے اور اس کی روشن را ہیں دوسروں کو دکھانے کی توفیق پائے۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے ان رشتوں کے مبارک ہونے کے لئے حاضرین سمیت لمبی دعا فرمائی۔روز نامه الفضل ربوہ ۱۰ را پریل ۱۹۶۹ صفحه ۶)