خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 23
خطبات ناصر جلد دہم ۲۳ خطبہ عیدالفطر ۲۲ دسمبر ۱۹۶۸ء حقیقی عید وہی ہے جو خدا تعالیٰ کے کہنے پر منائی جائے خطبہ عید الفطر فرموده ۲۲ دسمبر ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔رَبَّنَا انْزِلُ عَلَيْنَا مَا بِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيدًا لِاَوَّلِنَا وَاخِرِنَا وَآيَةً مِّنْكَ ۚ وَ ارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ - قَالَ اللهُ إِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ فَمَنْ يَكْفُرُ بَعْدُ مِنْكُمْ فَإِنِّي أَعَذِّبُهُ عَذَابالا أعَذِّبُهُ أَحَدًا مِنَ الْعَلَمِينَ - (المائدة : ۱۱۶،۱۱۵) اللهُ لَا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ - نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَ انْزَلَ التَّوْرِيةَ وَالْإِنْجِيلَ - مِنْ قَبْلُ هُدًى لِلنَّاسِ وَ اَنْزَلَ الْفُرْقَانَ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِأَيْتِ اللهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَاللهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ - (ال عمران : ۳ تا ۵ ) اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں نے ان سے ایک مطالبہ کیا تھا۔جس کے ساتھ روحانی طور پر عید کا تعلق تھا۔گو وہ اس مطالبہ کے وقت اسے سمجھتے نہیں تھے۔انہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام سے یہ عرض کیا کہ کیا تیرے رب میں یہ طاقت ہے کہ وہ ہم پر آسمان سے رزق نازل کرے۔کیونکہ ان