خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 443
خطبات ناصر جلد دہم ۴۴۳ خطبہ نکاح ۱۰ فروری ۱۹۶۹ء اللہ تعالیٰ کے علم نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۰ / فروری ۱۹۶۹ء بمقام ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب محترمہ انیسہ شاہدہ صاحبہ بنت مکرم و محترم میاں بشیر احمد صاحب ایم۔اے ( ناظم اعلیٰ مجلس انصار اللہ ) کوئٹہ کے نکاح جو مکرم ظہیر احمد صاحب پسر مکرم و محترم ڈاکٹر نذیر احمد صاحب مرحوم حال ایڈنبرگ انگلینڈ سے چار ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا تھا کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جو لوگ اللہ کو علیم اور خبیر نہیں مانتے وہ دلیر ہو کر ہر قسم کے کام کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں لیکن وہ جو اس حقیقت پر قائم کئے گئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے علم نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے وہ اس کی رحمت سے فائدہ اٹھانے کے لئے جس رحمت نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے اس کی رضا کے کام کرتے اور اس کی ناراضگی کے کاموں سے بچتے رہتے ہیں۔ازدواجی زندگی بھی خوشحال ہو جاتی ہے اور یہ دنیا بھی ان کے لئے جنت بن جاتی ہے۔جو ابدی خوشحالی اور مسرتوں کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو بھی بہت بابرکت کرے اور ہر دوخاندانوں اور جماعت