خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 427 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 427

خطبات ناصر جلد دہم ۴۲۷ خطبہ نکاح ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اسلام کی ہدایت کے مطابق ایک دوسرے سے تعلق رکھنے کی توفیق عطا کرے خطبہ نکاح فرموده ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر مندرجہ ذیل دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ا۔مسماۃ سعیدہ اختر صاحبہ ایم اے بنت مکرم چوہدری محمد فضل داد صاحب ساکن دار الرحمت وسطی ربوہ کا مکرم چوہدری ناصر احمد صاحب بی اے ابن مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب ساکن تلونڈی چک ۱۰۸ ضلع لائل پور سے بعوض ۳۵۰۰ روپے مہر۔۲۔مسماة ناصرہ قسم صاحبہ بنت مکرم مولوی غلام مصطفیٰ صاحب مرحوم گوجرانوالہ کا مکرم مختار احمد صاحب پسر مکرم ماسٹر عبدالکریم صاحب کوئٹہ سے بعوض تین ہزار روپیہ مہر۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں دونکاحوں کے اعلان کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان رشتوں کو مبارک کرے اور ان میں سے ہر ایک کو اسلام کی ہدایت کے مطابق ایک دوسرے سے تعلق رکھنے کی توفیق عطا کرے اور اسلام پر انہیں بھی ، ان کی نسلوں کو بھی اور ان کے رشتہ داروں کو بھی قائم رکھے اور اس کی خاطر انہیں بڑی سے بڑی قربانیاں دینے کی توفیق عطا کرے۔(آمین)