خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 423 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 423

خطبات ناصر جلد دہم ۴۲۳ خطبہ نکاح ۱۶ /اگست ۱۹۶۸ء حقیقی خوشی خدا اور اس کے رسول کی اطاعت میں مضمر ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۶ اگست ۱۹۶۸ء بمقام کراچی حضور انور نے بعد نماز مغرب و عشاء چوہدری جمیل احمد صاحب ابن چوہدری ناصر احمد صاحب کراچی کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یہ دنیا خواہ کتنی ہی جاذب نظر کیوں نہ ہو سچی بات یہ ہے کہ حقیقی کامیابی جو ہر قسم کی مسرتیں اپنے ساتھ لاتی ہے۔وہ ہے جو قرآن کریم کی اس آیت میں بیان ہے کہ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا (الاحزاب : ۷۲) اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی اور چونکہ ہر کامیابی مسرت کا ایک سرچشمہ ہوتی ہے۔اس لئے کوئی مسرت بھی حاصل نہیں کی جاسکتی۔عارضی طور پر جھوٹی خوشیاں تو لوگ حاصل کر لیتے ہیں لیکن مستقل طور پر حقیقی خوشی اسی کو ملتی ہے جو اللہ کی اطاعت کرنے والا ہو اور اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والا ہو۔خدا کرے کہ ہر احمدی گھرانہ اس قسم کی خوشیوں سے ہمیشہ معمور رہے۔(روز نامه الفضل ربوه ۶ ستمبر ۱۹۶۸ صفحه ۴)