خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 401
خطبات ناصر جلد دہم ۴۰۱ خطبہ نکاح ۲۴ مارچ ۱۹۶۸ء ہر دو خاندان ایک ایک خصوصیت اپنے اندر رکھتے ہیں خطبہ نکاح فرموده ۲۴ مارچ ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور پر نور نے امتہ الخالق صاحبہ بنت غلام احمد صاحب میجر کا شیخ عبد الہادی ولد عبد القادر مرحوم سے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت جس نکاح کے اعلان کے لئے میں کھڑا ہوں اس کے ہر دو خاندان ایک ایک خصوصیت اپنے اندر رکھتے ہیں۔عزیزہ بچی کے خاندان پر اللہ تعالیٰ نے تبلیغ کا بڑا جذبہ رکھا ہے۔بچی کے بھائی مشرقی افریقہ میں لئیق احمد ان کا نام ہے۔وہ بڑی دعائیں کرنے والے اور خواب بین ہیں اور ان کے بچے بھی جو ابھی چھوٹی عمر کے ہیں متعدد بار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خواب میں دیکھ چکے ہیں اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بھی انہوں نے کی ہے۔بڑا بچہ ان کا بارہ تیرہ سال کا ہے۔چند دن ہوئے اس کا خط افریقہ سے مجھے ملا تھا جس میں اس نے لکھا کہ میں تبلیغ کرتا ہوں اور ہر ہفتہ قریباً ۱۵ شلنگ کی کتب جماعت کی فروخت کر لیتا ہوں اور اپنا ایک واقعہ اس نے یہ لکھا ہے کہ میں کچھ لٹریچر اور اخبار وغیرہ تقسیم کر رہا تھا کہ ایک عیسائی