خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 391 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 391

خطبات ناصر جلد دہم ۳۹۱ خطبہ نکاح ۲۴ فروری ۱۹۶۸ء جھوٹی عزتوں کی خاطر خدا کے احکام اور تعلیم کو قربان نہ کریں خطبه نکاح فرموده ۲۴ فروری ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضورانور نے بعد نماز عصر را جا غلام حسین صاحب اور امجد علی صاحب ولد چوہدری فرزند علی صاحب کے نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں اپنی چار صفات کا ذکر فرمایا ہے۔اس میں ہمیں بتایا کہ وہ رب ہے۔اس نے ہمیں پیدا کیا اور ہماری پرورش کے لئے سامان مہیا فرمائے۔جن کے ذریعہ ہم درجہ بدرجہ پرورش پاتے اور درجہ بدرجہ ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔وہ ہ رحمن ہے۔ہمارے استحقاق کے بغیر اس نے ہمارے لئے ہماری تمام ضروریات مہیا فرما ئیں۔وہ رحیم ہے۔جب ہم تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور اس کی راہوں پر چلتے ہیں تو وہ ایسا کرتا ہے کہ آئندہ کی تکلیفوں سے ہمیں بچا لیتا ہے۔وہ ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ (الفاتحة : ۴) ہے جب ہم اس کی کامل اطاعت کرتے ہوئے اعمال صالحہ بجالاتے ہیں تو وہ مقام صالح جوابدی سرور اور خوشحالی کا مقام ہے ہمیں عطا کرتا ہے۔یہ چار صفات، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے ائم الصفات ہیں یعنی اللہ تعالیٰ