خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 387 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 387

خطبات ناصر جلد دہم ۳۸۷ خطبہ نکاح ۱۹/جنوری ۱۹۶۸ء نکاح کے موقع پر سب سے زیادہ : ضروری بات دعا ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۹ جنوری ۱۹۶۸ء بمقام کراچی حضور انور نے بروز جمعہ بوقت گیارہ بجے (دن) علالت طبع کے باوجود از راہ نوازش کیپٹن ایا زمحمود احمد خان صاحب ولد مکرم عبدالمجید خان صاحب کا نکاح امتہ المجید صاحبہ بنت کرنل مرز امحمد شفیع صاحب کراچی کے ساتھ پڑھا تھا۔آیات مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔نکاح کے موقع پر جو سب سے زیادہ ضروری بات ہے وہ دعا ہے ازدواجی معاملہ درخت کے پیوند کی طرح ہوتا ہے جو خطرے کا بھی احتمال رکھتا ہے اور برکت کا بھی باعث ہوسکتا ہے۔رشتہ میں ہزاروں برکتیں بھی ساتھ ہو سکتی ہیں۔سب دعا کریں کہ ہر شر سے خدا تعالیٰ اس رشتہ کو محفوظ رکھے اور ہر خیر سے اس رشتہ کو برکت دے۔بعد ازاں حضور انور نے دعا فرمائی۔روزنامه الفضل ربوه ۱۶ / فروری ۱۹۶۸ صفحه ۴)