خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 371 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 371

خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۲۶ /اکتوبر ۱۹۶۷ء اعلان کرنے لگا ہوں اس کے والد میرے بچپن کے بے تکلف دوست ہیں ان کے بچے مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں۔پھر دوہری خوشی یہ ہے کہ میرے دوست قریشی محمد اسحاق صاحب گزشتہ سال سخت بیمار ہو گئے تھے۔اللہ تعالیٰ نے ہماری اور ان سب کی دعاؤں کو سنا اور وہ تندرست ہو گئے۔پس جس طرح ان کی بیماری سے احساس اور وجدانی لحاظ سے تکلیف ہوئی تھی اسی طرح ان کی خوشی سے مجھے خوشی بھی ہے۔احباب دعا فرما ئیں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو طرفین کے لئے با برکت کرے۔آمین اس کے بعد حضور انور نے ایجاب و قبول کرایا اور حاضرین سمیت رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے دعا فرمائی۔روزنامه الفضل ربوه ۱۰ /نومبر ۱۹۶۷ء صفحه ۵)