خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 365 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 365

خطبات ناصر جلد دہم ۳۶۵ خطبہ نکاح ۱/۲۰ کتوبر ۱۹۶۷ء غلبہ اسلام کی ذمہ داریوں کو نباہنے کے لئے دعا اور کوشش کرتے رہیں خطبہ نکاح فرموده ۱/۲۰ کتوبر ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے اختتامی اجلاس میں اپنے اختتامی خطاب سے قبل محترمہ نصرت جہاں احمد صاحبہ بنت مکرم میجر شمیم احمد صاحب کراچی کا نکاح مبلغ دس ہزار روپیہ کے عوض مکرم خالد حسین خاں صاحب ابن محترم حامد حسین خاں صاحب مرحوم میرٹھی حال مقیم کینیڈا کے ساتھ پڑھا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں اپنے ان دو عزیزوں کو جن کے نکاح کا میں اس وقت اعلان کروں گا۔یہ مختصر سی مگر بنیادی نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ ان کے بڑوں نے اپنی بساط اور استعداد اور قوت کے مطابق ان ذمہ داریوں کو نبھا یا جو اللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کے سلسلہ میں ان کے کندھوں پر ڈالی تھیں۔آپ یہ دعا کریں اور آپ یہ کوشش کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو بھی یہ توفیق دے کہ آپ اپنے رب کے حضور ہمیشہ سرخرور ہیں۔آپ کو کبھی اس کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب وقبول کرایا اور اس کے بعد رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت دعا فرمائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )