خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 350 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 350

خطبات ناصر جلد دہم ۳۵۰ خطبہ نکاح ۱۹ مارچ ۱۹۶۷ء اس لئے دعا بھی یہی ہونی چاہیے اور کوشش بھی یہی ہونی چاہیے کہ ہماری اولاد فیض ہی فیض ، برکت ہی برکت، رحمت ہی رحمت ، اور نور ہی نور والی ہو۔خصوصاً ہم جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب ہونے والے ہیں۔ہماری یہ دعا ہونی چاہیے کہ ہماری نسل ایسی ہی ہو۔اس کے بعد حضور پرنور نے مکرمہ نصرت یوسف بنت لیفٹیننٹ کرنل چوہدری محمد یوسف صاحب کے نکاح کا چوہدری محمد اشرف صاحب ولد چوہدری محمد خان صاحب سے ایجاب وقبول کروایا۔اور ساتھ ہی فرمایا :۔لڑکی کا خاندان پر انا احمدیت کا فدائی خاندان ہے۔اس لئے خاص طور پر دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو با برکت بنائے۔اس کے ساتھ ہی حضور پر نور نے مبارکہ بیگم بنت میاں چراغ دین صاحب کے نکاح کا جو مکرم بشارت احمد صاحب ولد فضل دین صاحب سے ہوا۔اور سیدہ صادقہ بخاری صاحبہ بنت سید محمد احمد شاہ صاحب کے نکاح کا جو مکرم عزیز احمد صاحب سے ہوا۔اعلان فرمایا اور بعد میں دعا فرمائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )