خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 346 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 346

خطبات ناصر جلد دہم ۳۴۶ خطبہ نکاح ۲۰ جنوری ۱۹۶۷ء مکرم حافظ عبد السلام صاحب بھی پرانے خادم سلسلہ ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب الہی منشا کے مطابق تحریک جدید کا اجرا فرمایا تو اس تحریک جدید کا کام چلانے کے لئے جو بہت سے مخلص دوست اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائے ان میں سے ایک مکرم حافظ عبدالسلام صاحب بھی ہیں۔ان ہر دو خاندانوں کی طرف سے ہم پر اس حق کی ادائیگی ثابت ہے کہ ہم دعا کریں یہ رشتہ بہت برکت والا ہو اور اس کے نتیجہ میں خادم احمدیت اور خادم اسلام پیدا ہوں۔آمین اس کے بعد حضور انور نے ایجاب وقبول کرایا اور اس کے بعد حاضرین سمیت لمبی اور پرسوز دعا کرائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )