خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 345 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 345

خطبات ناصر جلد دہم ۳۴۵ خطبہ نکاح ۲۰ جنوری ۱۹۶۷ء دعا کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا فضل نازل ہوتا ہے خطبہ نکاح فرموده ۲۰ جنوری ۱۹۶۷ ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر عزیزہ زاہدہ پروین صاحبہ بنت مکرم حافظ عبد السلام صاحب وکیل المال ثانی تحریک جدید کے نکاح ہمراہ مکرم سردار منیر احمد صاحب ابن حضرت ماسٹر عبد الرحمان صاحب مرحوم کا اعلان بعوض مبلغ دس ہزار روپیہ فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جس نکاح کے اعلان کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوا ہوں۔وہ عزیزہ زاہدہ پروین صاحبہ بنت مکرم حافظ عبد السلام صاحب وکیل المال ثانی تحریک جدید کا ہے جو عزیزم مکرم سردار منیر احمد صاحب پسر مکرم ماسٹر سردار عبد الرحمان صاحب مرحوم سے مبلغ دس ہزار روپیہ پر قرار پایا ہے۔مکرم ماسٹر سردار عبد الرحمان صاحب کو قادیان کے رہنے والے اچھی طرح جانتے ہیں۔ان کی ایک نمایاں خصوصیت جو ہر وقت ہمارے سامنے رہتی ہے یہ تھی کہ آپ دعا سے شغف رکھتے تھے اور یہ یقین رکھتے تھے کہ دعا کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا فضل نازل ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ نے آپ کے خاندان پر بڑا رحم کیا ہے۔آپ کی نسل بھی خدا تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے دعا کرنے والی اور اس دعا کے ذریعہ اس کی رحمت کو جذب کرنے والی ہے۔