خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 343 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 343

خطبات ناصر جلد دہم ۳۴۳ خطبہ نکاح ۱۶ جنوری ۱۹۶۷ء ہر دو خاندان اللہ کے فضل سے آسمان سے نازل ہونے والی ہدایت پر قائم ہیں خطبہ نکاح فرمود ه ۱۶ جنوری ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک ربوہ حضور انور نے بعد نماز عصر عزیزہ رشیدہ بیگم صاحبہ بنت مکرم و محترم قاضی محمد نذیر صاحب فاضل لائل پوری قائم مقام ناظر اصلاح و ارشاد صدرانجمن احمد یہ کے نکاح ہمراہ مکرم محمد قاسم خاں صاحب کا رکن دفتر پرائیویٹ سیکرٹری بعوض پندرہ صدر و پیر مہر کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں جس نکاح کے لئے کھڑا ہوا ہوں وہ عزیزہ رشیدہ بیگم صاحبہ ( جو کرم و محترم قاضی محمد نذیر صاحب لائل پوری کی صاحبزادی ہیں) کا ہے جو مکرم محمد قاسم خاں صاحب (ابن مکرم و محترم مولوی نذر محمد خاں صاحب) کارکن دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کے ساتھ ڈیڑھ ہزار روپیہ مہر پر قرار پایا ہے۔ہر دو خاندان اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ہدایت پر قائم ہیں جو آسمان سے نازل ہوئی ہے اور جس کے حصول کی توفیق بھی آسمان سے ہی نازل ہوتی ہے۔یہ دونوں خاندان شروع سے ہی خدمت سلسلہ احمدیہ اور خدمت اسلام میں لگے ہوئے ہیں۔مکرم و محترم قاضی محمد نذیر صاحب تو سلسلہ کے بڑے مجاہد ہیں اور مکرم مولوی نذر محمد خاں صاحب بھی شروع سے ہی سلسلہ احمدیہ کی خدمت کر رہے ہیں اور ان کے بعض صاحبزادوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے توفیق