خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 339 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 339

خطبات ناصر جلد دہم ۳۳۹ خطبہ نکاح ۱۵ / جنوری ۱۹۶۷ء صحیح اسلام جب ایک انسان حاصل کر لیتا ہے تو وہ خیر ہی خیر بن جاتا ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۵ جنوری ۱۹۶۷ ء بعد نماز عصر خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ سورۃ آل عمران میں فرماتا ہے۔وَلَتَكُن مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ أُولبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (ال عمران : ۱۰۵) کہ اے امت مسلمہ ! اے وہ لوگو جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہوتے ہو۔چاہیے کہ تم میں سے ایک گروہ ہمیشہ ایسار ہے جنہوں نے اپنی زندگی خدا اور اس کے دین کے لئے وقف کی ہو۔اور وہ خیر کی طرف بلانے والے ہوں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے والے ہوں اور اس گروہ سے ہمارا یہ وعدہ ہے کہ اگر وہ وقف کی روح کو سمجھیں گے اور اس روح کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزاریں گے۔تو بہت بڑی کامیابی ان کے نصیب میں ہوگی۔اولبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ان کو فلاح ملے گی کہ اس سے بڑی کامیابی اور کوئی متصور نہیں ہو سکتی۔یہاں جس گروہ کا ذکر ہے اس کے نتیجہ میں انفرادی طور پر ہر واقف کے لئے جو اپنے وقف میں اخلاص رکھنے والا اور خدا اور رسول کے لئے صدق وصفار رکھنے والا ہو ثبات قدم رکھنے والا ہو۔