خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 299 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 299

خطبات ناصر جلد دہم ۲۹۹ خطبہ نکاح ۳۱ جولائی ۱۹۶۶ء اللہ اس نکاح کے نتیجہ میں دین کی خدمت کرنے والی نیک نسل چلائے خطبہ نکاح فرموده ۱۳۱ جولائی ۱۹۶۶ ء بمقام مسجد مبارک ربوہ حضور انور نے بعد نماز ظہر مکرمہ آمنہ بیگم صاحبہ بنت مکرم مولوی محمد ابراہیم صاحب بھامبڑی یچر تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کے نکاح کا ہمراہ مکرم عبدالستار خاں صاحب ابن مکرم ماسٹر محمد علی خاں صاحب آف ڈیرہ غازی خاں حال ربوہ اعلان بعوض تین ہزار روپیہ مہر فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے سپر د جو کام کیا ہے اس کے لئے ہزاروں ہزار خدام بھی کافی نہیں۔اس کے لئے لاکھوں لاکھ خدام بھی کفایت نہیں کرتے۔ہاں کروڑوں کروڑ خدام ہوں۔تب جا کر کچھ کام بنتا ہے۔اس لئے ہر نکاح کے اعلان کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے یہ دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نکاح کے نتیجہ میں ایسی نسل چلائے جو دین کی خدمت کرنے والی ہوا اور لاکھوں مواقع اور مقامات جن پر خدام دین کا کھڑا ہونا ضروری ہے اور وہ ابھی تک خالی ہیں۔ان پر خدام دین کھڑے ہو جا ئیں۔پس اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ اس نکاح کے نتیجہ میں ایسی نیک نسل چلائے جو دین کی خدمت کرنے والی ہو۔میں اس نکاح کا اعلان کرتا ہوں۔