خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 289 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 289

خطبات ناصر جلد دہم ۲۸۹ خطبہ نکاح ۲۸ رمئی ۱۹۶۶ء انگلستان کے احمدیوں کو اسلام کی طرف مائل کرنے والا نمونہ پیش کرنا چاہیے خطبہ نکاح فرموده ۲۸ رمئی ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب مکرمہ عزیزه حامدہ بیگم صاحبہ بنت مکرم شیخ فضل قادر صاحب مرحوم ربوہ کے نکاح ہمراہ مکرم کلیم الدین صاحب امینی ہڈرزفیلڈ، انگلینڈ حال ربوہ کا اعلان بعوض پانچ ہزار روپیہ مہر فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔انسان اس دنیا میں فکروں سے آزاد نہیں ہوسکتا ایک وقت تھا کہ جماعت احمدیہ کے امام کو یہ فکر رہتی تھی کہ کسی طرح جلد تر انگلستان میں جماعت احمد یہ مضبوطی سے قائم ہو جائے اور اب یہ فکر لاحق ہے کہ انگلستان کی جماعت ( جو اس وقت کافی تعداد میں وہاں موجود ہے پانچ سو کمانے والے احمدی موجود ہیں۔پھر ان میں سے بہت سے ایسے بھی ہیں جن کے بیوی بچے وہیں ان کے ساتھ مقیم ہیں اس طرح میرا خیال ہے کہ عورتوں اور بچوں کو ملا کر کم و بیش آٹھ سو یا ہنرا راحمدی وہاں موجود ہیں ) کے جوان مردوں، جو ان لڑکیوں اور بچوں کی صحیح رنگ میں تربیت کی جائے۔خصوصاً احمدی لڑکیوں کے متعلق تو مجھے شدید احساس ہے کہ ان کی تربیت کسی صورت میں بھی نظر انداز نہیں ہونی چاہیے۔جو احمدی بھائی انگلستان میں رہتے ہیں۔انہیں یہ خیال رکھنا چاہیے کہ لڑکیوں کی