خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 287 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 287

خطبات ناصر جلد دہم ۲۸۷ خطبہ نکاح ۲۷ رمئی ۱۹۶۶ء کہ ہمارا کامل تو گل صرف اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہے اور ہمیں ہر خیر کے حصول کے لئے اور ہر شر سے بچنے کے لئے اس کی طرف رجوع کرنا چاہیے اور حق یہی ہے کہ اس کے فضل کے بغیر ہماری کسی بھی کوشش کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان رشتوں کو بہت ہی بابرکت بنائے اور ہمارے بھائی چوہدری محمد شریف صاحب کو صحت اور زندگی دے تا وہ اپنے بچوں کی خوشیاں دیکھیں۔اسی طرح دیگر ہرسہ خاندانوں پر بھی وہ اپنا فضل فرمائے اور انہیں اپنی رحمتوں سے نوازتا رہے اور سلسلہ عالیہ احمد یہ جو غلبہ اسلام کے لئے قائم کیا گیا ہے اس کے لئے ہر لحاظ سے یہ قربانی کرنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ ان کے دلوں میں دین کا شوق پیدا کرے اور ان کے دلوں سے دنیا کی محبت سرد کر دے۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب و قبول کروایا اور دعا فرمائی۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۳ را گست ۱۹۶۶ ء صفحه ۳، ۴)