خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 7
خطبات ناصر جلد دہم خطبہ عید الفطر ۲۳ جنوری ۱۹۶۶ء توفیق دی کہ وہ بظاہر نیک عمل کرنے والے بن گئے وہاں یہ بھی فضل فرما کہ ان کے ان اعمال کو قبول کر لے۔تا وہ چوتھی آخری اور حقیقی عید بھی حاصل کرنے والے ہوں۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اب دوست دعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادت کو قبول فرمائے اور جس طرح ہمارے اعمال ظاہر میں ہمیں بھی اور دنیا کو بھی نیک نظر آتے ہیں اسی طرح ان کا انجام بھی نیک بنائے اور ایسا کرے کہ ہمارے ہر عمل کی چاروں عیدیں ہمیں نصیب ہوں اور ہر دن جوطلوع کرے وہ اس کے فضل کے نتیجہ میں ہمارے لئے عید کا دن ہو اور سب سے بڑی عید جس کے لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں یعنی اسلام کو باقی تمام ادیان پر غالب کرنا ہمیں ہماری زندگی میں ہی جلد سے جلد دکھائے تا ہم اس خوشی کو حاصل کر لیں جس کے لئے امت مسلمہ سینکڑوں سال سے انتظار کر رہی ہے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۶ / مارچ ۱۹۶۶ صفحه ۲ تا ۴ )