خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 284 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 284

خطبات ناصر جلد دہم ۲۸۴ خطبہ نکاح ۲۷ رمئی ۱۹۶۶ء پھر حضور انور نے فرمایا:۔چند دن ہوئے میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کے موقع پر جو خطبے ارشاد فرمائے ہیں وہ بھی پڑھنے چاہئیں ان سے استفادہ کرنا چاہیے اور سبق لینے چاہئیں۔اس سلسلہ میں اس وقت تک صرف ایک خطبہ نکاح دستیاب ہوا ہے جو مَوَاهِبُ اللَّدُنْيَه میں درج ہے اور وہ خطبہ نکاح وہ ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے نکاح کے موقع پر پڑھا۔جس وقت میں نے اس مختصر مگر بڑے ہی لطیف معانی پر مشتمل خطبہ کو دیکھا تو مجھے خیال پیدا ہوا کہ پہلے موقع پر ہی یہ خطبہ دوستوں کو سناؤں گا اور اتفاق کی بات ہے کہ وہ پہلا موقع مجھے آج مل گیا ہے۔میری دعا ہے کہ ہر چہار خاندانوں ( یعنی لڑکوں کے خاندان اور لڑکیوں کے خاندان) کے لئے اللہ اس خطبہ کو جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور جسے میں آج پڑھ کر سناتا ہوں برکت کا موجب بنائے اور ان دونوں خاندانوں سے دنیا کی محبت سرد کر دے اور اپنی محبت کی چنگاری ان کے دلوں میں شعلہ زن کرے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے نکاح کے موقع پر جو خطبہ ارشاد فرمایا اس کے الفاظ یہ ہیں۔الْحَمْدُ لِلَّهِ الْمَحْمُودِ بِنِعْمَتِهِ، الْمَعْبُودِ بِقُدْرَتِهِ، الْمُطَاعِ بِسُلْطَانِهِ، الْمَرْهُوْبِ مِنْ عَذَابِهِ وَسَطْوَتِهِ، النَّافِنِ اَمْرُهُ فِي سَمَائِهِ وَاَرْضِهِ الَّذِي خَلَقَ الْخَلْقَ بِقُدْرَتِهِ وَمَيَّزَهُمْ بِأَحْكَامِه وَاَعَزَهُمْ بِدِينِهِ وَأَكْرَمَهُمْ بِنَبِيِّهِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ اسْمُهُ وَتَعَالَتْ عَظْمَتُهُ جَعَلَ الْمُصَاهَرَةَ سَبَبًا لَا حِقًّا وَاَمْرًا مُفْتَرَضًا أَوْ شَجَ بِهِ الْأَرْحَامَ وَالْزَمَ بِهِ الْاَ نَامَ فَقَالَ عَزَّمَنْ قَائِلٌ : وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا - فَامْرُ اللهُ يَجْرِى إِلى قَضَائِهِ وَقَضَاؤُهُ يَجْرِى إِلَى قَدَرِهِ، وَلِكُلِّ قَضَاءٍ قَدَرٌ وَلِكُلِّ قَدَرٍ أَجَلَّ، وَلِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَةُ