خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 277 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 277

خطبات ناصر جلد دہم ۲۷۷ خطبہ نکاح ۱۸ را پریل ۱۹۶۶ء حضرت مسیح موعود کے اوائل زمانہ میں بڑی مخالفت اور دشمنی کے دن تھے خطبہ نکاح فرموده ۱۸ ۱۷ پریل ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب مکرم چوہدری مبشر احمد صاحب ولد چوہدری بشیر احمد صاحب آف ماڈرن موٹرز راولپنڈی کا نکاح محترمہ منصورہ بیگم بنت میاں شریف احمد صاحب سے پڑھایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں آج ظہر اور عصر کی نمازوں کے لئے مسجد میں نہ آسکا تھا کیونکہ میری ڈاڑھ میں تکلیف تھی علاج سے کچھ فائدہ نہ ہوا تو آج ڈاکٹر صاحب نے میری ۴۵ سالہ ساتھی ڈاڑھ کو باہر نکال پھینکا۔اس وقت میں ایک نکاح کا اعلان کروں گا جس کی خاطر میں اپنی علالت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے وعدہ کے مطابق یہاں آیا ہوں۔یہ نکاح عزیزہ منصورہ بیگم بنت میاں شریف احمد صاحب کا ہے۔منصورہ بیگم محترم ڈپٹی میاں محمد شریف صاحب کی پوتی ہیں جیسا کہ احباب جماعت کو علم ہے۔میاں محمد شریف صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ میں سے ہیں۔ان لوگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے اوائل زمانہ میں جبکہ بڑی مخالفت اور دشمنی کے دن تھے آپ کو مانا اور پھر آپ کی دعاؤں سے برکت حاصل کی اور دینی اور دنیوی ترقیاں