خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 243
خطبات ناصر جلد دہم ۲۴۳ خطبہ نکاح ۲۲ / دسمبر ۱۹۶۵ء دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو ہر دو خاندانوں کے لئے با برکت کرے خطبہ نکاح فرموده ۲۲ دسمبر ۱۹۶۵ء بمقام مسجد مبارک ربوه مکرم محمد شریف صاحب اختر ابن محمد دین صاحب مرحوم کی تقریب شادی مورخہ ۱۹ را پریل ۱۹۲۶ ء کو عمل میں آئی۔ان کا نکاح نصرت اختر صاحبہ بنت نصیر احمد صاحب آف گوجرانوالہ کے ساتھ مورخه ۲۲ دسمبر ۱۹۶۵ء کو سیدنا حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد مبارک ربوہ میں پڑھا تھا۔بارات مورخہ ۱۹ را پریل کی شام کو گوجرانوالہ مکرم نصیر احمد صاحب کے مکان پر پہنچی۔دوسرے دن مورخہ ۱/۲۰ پریل کو واپس ہوگئی۔مورخہ ۱/۲۱ پریل کو ان کے بھائی بشیر احمد صاحب قمر مربی سلسلہ احمدیہ مقیم گوجرہ ضلع لائل پور نے اپنے مکان متصل مسجد احمد یہ گوجرہ میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا۔دعوت کے بعد مکرم پریذیڈنٹ صاحب جماعت احمدیہ گوجرہ نے رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کرائی۔احباب جماعت خاندان مسیح موعود علیہ السلام اور بزرگان سلسلہ سے درخواست ہے کہ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو ہر دو خاندانوں کے لئے با برکت کرے۔روزنامه الفضل ربوہ ۱ ارمئی ۱۹۶۶ ، صفحہ ۶)