خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 239 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 239

خطبات ناصر جلد دہم ۲۳۹ خطبہ نکاح ۱۵/ دسمبر ۱۹۶۵ء ہمارے تعلقات خدا کی مرضی اور اس کے احکام کے تابع ہونے چاہئیں خطبہ نکاح فرموده ۱۵ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر ایک دوست خلیل احمد صاحب ولد ناظر دین صاحب او امتہ الحفیظ نصرت صاحبہ محلہ دار الرحمت شرقی ربوہ کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آئندہ نسل کے چلانے کی خواہش ایک طبعی خواہش ہے جو ہر انسان میں پائی جاتی ہے۔مگر ایک مومن نکاح کا رشتہ استوار کرتا ہے تو اس لئے نہیں کہ نسل اس کے خاندان کا نام روشن کرے گی یا اس کے ورثہ کی وارث ہوگی نہیں۔بلکہ اس کی نیت اور اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس کی نسل خدا تعالیٰ کی عظمت کو ظاہر کرے گی اور اس کے جلال کو قائم کرے گی۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اپنے دلوں میں اور اپنے ماحول میں پیدا کرے گی۔اس لئے وہ رشتہ استوار کرنے کے ساتھ ساتھ یہ دعا بھی کرتے رہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اور ان کی اولادکو بھی حلاوت ایمان نصیب کرے۔آج میں جس حدیث کے متعلق اس وقت بیان کرنا چاہتا ہوں وہ اسی مضمون سے تعلق رکھتی ہے۔حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے روایت کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ثَلَاثُ مَنْ كُنَّ فِيْهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيْمَانِ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا