خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 190 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 190

خطبات ناصر جلد دہم ۱۹۰ خطبہ عیدالاضحیه ۱۴ / دسمبر ۱۹۷۵ء رضامندی ظاہر کرنے والے بیٹے ) کو ماتھے کے بل گر الیا اور ہم نے اس ( یعنی ابراہیم ) کو پکار کر کہا۔اے ابراہیم ! تو اپنی رؤیا پوری کر چکا ہم اسی طرح محسنوں کو بدلہ دیا کرتے ہیں۔یہ یقیناً ایک کھلی آزمائش اور امتحان تھا اور ہم نے اس (یعنی اسمعیل ) کا فدیہ ایک بڑی قربانی کے ذریعہ سے دے دیا اور بعد میں آنے والی قوموں میں اس کا نیک ذکر باقی رکھا۔وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَآمَنَّا وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَهِمَ مُصَلَّى وَعَهِدْنَا إِلَى إبْراهِم وَ اِسْعِيلَ أَن طَهَّرَا بَيْتِيَ لِلطَّابِفِينَ وَالْعَكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ - وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِم رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا أَمِنَّا وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُمْ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ قَالَ وَمَنْ كَفَرَ فَأَمَتِّعَهُ قَلِيلًا ثُمَّ أَضْطَرَةٌ إِلى عَذَابِ النَّارِ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ - وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَ اِسْعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَا اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ - رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَكَ وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ - رَبَّنَا وَابْعَثُ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ التِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - (البقرة : ۱۲۶ تا ۱۳۰ ) ترجمہ:۔اور (اس وقت کو بھی یاد کرو) جب ہم نے اس گھر ( یعنی کعبہ ) کولوگوں کے لئے بار بار جمع ہونے کی جگہ اور امن ( کا مقام بنایا تھا اور حکم دیا تھا کہ ) ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کا مقام بناؤ اور ہم نے ابراہیم اور اسمعیل کو تاکیدی حکم دیا تھا کہ میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک اور صاف ) رکھو اور (اس وقت کو بھی یاد کرو) جب ابراہیم نے کہا تھا کہ اے میرے رب ! اس ( جگہ ) کو ایک پر امن شہر بنا دے اور اس کے باشندوں میں سے جو بھی اللہ پر اور آنے والے دن پر ایمان لائیں انہیں ( ہر قسم کے ) پھل عطا فرما ( اس پر اللہ نے فرمایا اور جو شخص کفر کرے اسے (بھی) میں ( اس دنیوی زندگی میں تھوڑی مدت تک فائدہ پہنچاؤں گا۔پھر اسے مجبور کر کے دوزخ کے عذاب کی طرف لے جاؤں گا اور (یہ) بہت برا انجام ہے۔اور (اس وقت کو بھی یاد کرو) جب ابراہیم اس گھر کی بنیادیں اٹھا رہا تھا اور (اس کے