خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 179
خطبات ناصر جلد دہم ۱۷۹ خطبہ عیدالاضحیه ۲۵ / دسمبر ۱۹۷۴ء قدم بقدم آگے بڑھنا اور نئی منزل پر پہنچنا ہمارے لئے عید ہے خطبہ عید الاضحیه فرموده ۲۵ / دسمبر ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دوست جانتے ہیں کہ میں لمبے عرصہ سے بیمار چلا آرہا ہوں۔۲۶ نومبر کو بیماری کا پہلا حملہ ہوا تھا۔پھر اس کے بعد دوبارہ حملہ ہوا۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اب بیماری قابو میں ہے لیکن ابھی تک ایلو پیتھک کے ڈاکٹر جو اینٹی بائیوٹک قسم کی زہریلی دوائیں دیتے ہیں، وہ میں کھا رہا ہوں کچھ تو بیماری کے نتیجہ میں اور کچھ ان دوائیوں کے استعمال کی وجہ سے بہت کمزوری محسوس کرتا ہوں۔بعض دوستوں کا تو یہ مشورہ تھا کہ میں عید کے اس اجتماع میں شامل نہ ہوں تا کہ جلسہ سالانہ کے کام پر اس کا اثر نہ پڑے۔لیکن میں نے سوچا کہ اللہ تعالیٰ اپنے دین کی خدمت کا جو موقع دے اس سے فائدہ اٹھا لینا چاہیے اور مستقبل کو اللہ تعالیٰ کی قدرت پر چھوڑ دینا چاہیے۔اس لئے میں یہاں آگیا ہوں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس جلسہ سالانہ کی عظیم ذمہ داریاں مجھے بھی اور آپ کو بھی نباہنے کی توفیق عطا فرمائے۔اسلام نے ہمیں جن عبادتوں کے بجالانے کا حکم دیا ہے۔ان میں بنیادی طور دو پہلو پائے