خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 167
خطبات ناصر جلد دہم ۱۶۷ خطبہ عید الاضحیہ ۱۶ /جنوری ۱۹۷۳ء دنیا میں ایک ہی بنیادی حقیقت ہے اور وہ یہ ہے کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا خطبہ عید الاضحیه فرموده ۱۶ جنوری ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت فرمائیں:۔وَفَدَيْنَهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ - وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ - (الصفت : ۱۰۹،۱۰۸) اذْ قَالَ لَهُ رَبَّةٌ أَسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ - وَ وَقَى بِهَا إِبْرَاهِم بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يبَنِى اِنَّ اللهَ اصْطَفى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُم مُّسْلِمُونَ۔(البقرة: ۱۳۲ ، ۱۳۳) پھر حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ آپ سب کے لئے اس عید کو اس رنگ میں مبارک کرے کہ جن قربانیوں کی روایت اس عید سے وابستہ کی گئی ہے اور قرب الہی کی جو راہیں ان قربانیوں کے نتیجہ میں انسان پر کھولی گئی ہیں وہ راہیں اللہ تعالیٰ ہم پر بھی کھولے اور اپنے قرب کے دروازے ہمارے لئے وا کرے اور اپنی برکتوں اور رحمتوں سے ہمیں نوازے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایک رؤیا دیکھی اور حضرت اسماعیل کو ذبح کرنے کے لئے تیار ہو گئے کہ اپنی رؤیا کو ظاہری شکل میں پورا کریں مگر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تمہیں رویا میں جو حکم