خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 838 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 838

خطبات ناصر جلد دہم ۸۳۸ خطبہ نکاح ۵ اکتوبر ۱۹۸۱ء اللہ تعالیٰ نے اس کی بیوی پر ڈالی ہیں وہ ذمہ دار ہے اس بات کا کہ اس کو مناسب حالات ملیں تا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نباہ سکے اور اس کے رستے میں وہ روک نہ بنیں۔اللہ تعالیٰ اسے بھی توفیق دے اور عزیزہ منصورہ باسمہ کو بھی توفیق دے۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ یہ رشتہ مبارک کرے اور اب دعا کر لیتے ہیں۔سب دوست دعا کریں۔میں جب کسی ایسے نکاح کا اعلان کرتا ہوں جس میں بچے اور بچی یا کسی ایک کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہو رشتہ کے لحاظ سے تو میری طبیعت میں فکر بھی پیدا ہوتی ہے اور دعاؤں کی طرف رجحان پیدا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اس مقام کو پہچاننے کی توفیق عطا کرے کہ وہ خادم ہونے کے لحاظ سے دوسروں سے مختلف ہیں اور ان کو زیادہ بڑے خادم بن کر دنیا میں اپنی زندگی گزارنی چاہیے۔آؤ دعا کر لیں۔حضور انور نے حاضرین سمیت ہاتھ اٹھا کر دعا کرائی۔روزنامه الفضل ربوه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۱ ، صفحه ۴،۳)