خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 764
خطبات ناصر جلد دہم ۷۶۴ خطبہ نکاح ۴ را گست ۱۹۷۷ء ہے اور پیوند کو ابتدا میں بڑی حفاظت سے اور بڑے پیار سے سنبھالا جاتا ہے۔پھر جب وہ پیوند پختہ ہو جاتا ہے تو وہ ہر قسم کی آندھی اور طوفان سے بھی اپنے آپ کو محفوظ رکھتا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پیار اور حفاظت سے ان رشتوں کو قائم رکھنے کے لئے جن آٹھ خاندانوں کے چار نکاحوں کا میں اس وقت اعلان کروں گا ان خاندانوں کے لئے بابرکت کرے۔اور ہمارے نکاح تو نوع انسانی کے لئے برکتوں کا موجب ہونے چاہئیں ، نوع انسانی کے لئے بھی ان کو بابرکت کرے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحمت سے سب کو نوازے۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے اجتماعی دعا کروائی۔(روز نامه الفضل ربوه ۵ ستمبر ۱۹۷۷ صفحه ۶)