خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 596
خطبات ناصر جلد دہم ۵۹۶ خطبہ نکاح ۸/جون ۱۹۷۲ء مضبوط اور بابرکت اور مفید بنائے اور اس رشتہ کے نتیجہ میں جو آثار پیدا ہوں یعنی ان سے آگے جو نیک نسل چلے اس سے دنیا بھی استفادہ کر سکے۔میاں بیوی بھی اور آگے ان کی اولا د بھی نیکی پر قائم رہنے والے، تقویٰ کی چادر میں ملبوس خدا کو پہچاننے اور توحید کے دامن کو مضبوطی سے پکڑنے والے ہوں۔پس احباب اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے بہت دعا کریں۔محترم ڈاکٹر صاحب اور ان کی اولا د اور ان کے عزیزوں کا یہ حق ہے کہ ہم ان کے لئے دعائیں کریں یہ دعا بھی ہے کہ وہ ہماری خلوص نیت اور دل سے نکلی ہوئی دعاؤں کے اہل ثابت ہوں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ نکاح مکرم و محترم ڈاکٹر سعید احمد صاحب کی صاحبزادی ہماری عزیزہ بچی فائقہ سعید صاحبہ کا ہے جو سات ہزار روپے حق مہر پر عزیزم مکرم حمید احمد صاحب سیٹھی ابن مکرم کرم الہی صاحب سیٹھی کے ساتھ قرار پایا ہے۔عزیزم حمید احمد کے والد عام طور پر سیالکوٹ میں رہتے ہیں اور یہ خود آج کل راولپنڈی میں متعین ہیں۔مکرم و محترم ڈاکٹر سعید احمد صاحب اس وقت گیمبیا میں ہمارے ایک کلینک کے انچارج ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑے کامیاب ڈاکٹر ہیں وہ اپنے مریضوں کی دواؤں کی نسبت زیادہ دعاؤں سے خدمت کرنے والے ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کے ہاتھ میں شفا بخشی ہے اور افریقیوں کے دل میں ان کا پیار ڈالا ہے۔انہوں نے اپنی جگہ اپنے داماد عزیزم مکرم عبدالرشید شریف صاحب ( ابن مکرم و محترم مولانامحمد شریف صاحب فاضل انچارج مبلغ گیمبیا) کو اپنی طرف سے وکیل مقر ر کیا ہے۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے حاضرین سمیت لمبی دعا کرائی۔روزنامه الفضل ربوه ۲۹ جون ۱۹۷۲ء صفحه ۳)