خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page vi of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page vi

IV اس کے پیچھے جو حقیقت ہے وہ سارا رمضان ہے۔“ ( خطبات ناصر جلد دہم صفحہ ۲۸) ۲۔احمدیت کے طفیل اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا میں جو عزت عطا فرمائی اس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔وو 66 ہم آج اس لئے خوش ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں کہا کہ خوش ہو۔ہم اس لئے خوش ہیں کہ خدا تعالیٰ نے کہا کہ جن سے میں پیار کرتا ہوں اس کا اظہار بھی کرتا ہوں اور پیار کا اظہار ایک نہیں، پیار کے ایک ہزار اظہار بھی نہیں، سال کے دوران میں سمجھتا ہوں لاکھوں پیار کے اظہار ہوئے۔باہر کے مبلغ ، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے احمدیت سے باہر، دنیوی لحاظ سے لیکن خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو اتنی عزت دی ہے اپنی نگاہ میں اور اس کے نتیجہ میں نوع انسانی کے دل میں عزت قائم کی ہے کہ ہمارے مبلغ جو یہاں سڑکوں پہ پھر رہے ہوں، تو آپ پہچانتے نہیں کون پھر رہا ہے، جب افریقہ میں ہوں یا دوسرے ممالک میں ہوں تو سر براہ مملکت بھی کھڑا ہو جاتا ہے چاہیے جب وہ کمرے میں داخل ہوتے ہیں۔ان ان مبلغین کو بھی یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ ان کی ذاتی عزت نہیں ، یہ ان کی عزت طفیلی عزت ہے اور انہیں ملی ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل۔“ (خطبات ناصر جلد دہم صفحہ ۱۱۷) ۳۔۱/۲ پریل ۱۹۶۶ء کو عیدالاضحیہ کے خطبہ میں اس طرح مؤثر انداز میں احباب کو وقف کی تلقین فرمائی۔صحابہ کرام نے خوشی اور بشاشت کے ساتھ اپنی گردنیں خدا تعالیٰ کی راہ میں کٹوائیں اور اس طرح انہوں نے اس سبق کو یا درکھا اور اپنے عمل سے دہرا دیا جو کئی ہزار سال پہلے سکھایا گیا تھا۔اس طرح جب انہوں نے اپنے آپ کو کلیۂ خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر دیا تو خدا تعالیٰ نے بھی اپنی وہ نعمتیں ان پر نازل کیں جن کی مثال اس دنیا میں اور کہیں نہیں ملتی۔اب اللہ تعالیٰ نے اسلام کی رفعت ، اسلام کی ترقی اور غلبہ کا پھر دوبارہ سامان پیدا کیا ہے۔یعنی جماعت احمدیہ کے قیام اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے ذریعہ اسلام کے لئے ترقی کے سامان پیدا ہو گئے ہیں۔اس لئے ہر احمدی کو وقف کا وہی نمونہ دکھانا چاہیے جو آج سے چودہ سو سال پہلے صحابہ کرام نے دکھایا تھا۔اس وقت بھی اسلام کے مخالفوں اور دشمنوں کی چھری ہماری گردنوں کی تلاش میں ہے۔اس لئے میں پوچھتا ہوں کہ کہاں ہیں وہ واقف گردنیں جو برضا و رغبت اپنے آپ کو اس چھری کے نیچے رکھ دیں؟ اور خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو حاصل کریں؟ آج وقف کی روح پھر پوری شدت کے ساتھ ہماری جماعت کے اندر زندہ ہونی چاہیے۔“ (خطبات ناصر جلد دهم صفحه ۱۲۱ تا۱۲۲)