خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 531 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 531

خطبات ناصر جلد دہم ۵۳۱ خطبہ نکاح ۸ / مارچ ۱۹۷۰ء اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان رشتوں کو ہر جہت سے بہت با برکت کرے خطبہ نکاح فرمود ه ۸ مارچ ۱۹۷۰ ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر مندرجہ ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱- محترمہ امۃ السلام صاحبہ بنت مکرم نور محمد صاحب ربوہ کا نکاح محترم بشیر الدین احمد صاحب پسر مکرم محمد امین خان صاحب مرحوم بعوض ایک ہزار روپے حق مہر۔۲۔محترمہ فرخ جبیں صاحبہ بنت مکرم چوہدری رحمت اللہ صاحب گجرات کا نکاح چوہدری محمود احمد صاحب ورک پسر مکرم چوہدری عبدالحق صاحب ورک بعوض چار ہزار روپے حق مہر۔محترمہ نصرت بیگم صاحبہ بنت مکرم غلام احمد صاحب ربوہ کا نکاح محترم منیر احمد صدیقی صاحب پسر مکرم بشیر احمد صدیقی صاحب بعوض ڈیڑھ ہزار روپے حق مہر۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں اس وقت تین نکاحوں کا اعلان کروں گا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل سے ان رشتوں کو ہر جہت سے اور ہر پہلو سے بہت بابرکت کرے۔آمین۔عزیزہ بچی امتہ السلام صاحبہ کے والد بیمار ہیں۔( اللہ تعالیٰ ان کو صحت عطا فرمائے ) عزیزہ کے حقیقی بھائی محترم محمد سلیم احمد صاحب ولی ہیں۔