خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 503
خطبات ناصر جلد دہم ۵۰۳ خطبہ نکاح ۲۹ / دسمبر ۱۹۶۹ء مہر مناسب ہونا چاہیے نہ بہت زیادہ نہ بہت کم خطبہ نکاح فرمود ه ۲۹ دسمبر ۱۹۶۹ ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے ظہر اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھانے کے بعد از راہ شفقت اور کمال ذرہ نوازی پچھتر نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے ارشاد فرمایا:۔ایمان کی جان اور روح کی تازگی اور آخری اور انتہائی کامیابی کا ذریعہ صرف ایک چیز ہے اور وہ ہے سَمِعْنَا وَ أَطَعْنَا (البقرة : ۲۸۶) ہم نے سنا اور ہم نے بشاشت کے ساتھ اطاعت کی۔ہماری زندگی کے ساتھ تعلق رکھنے والے ہر شعبہ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے احکام دیئے ہیں اور ہر شعبہ زندگی کے متعلق جو احکام دیئے گئے ہیں جب وہ ہمارے سامنے آئیں اور ہمیں ہمیشہ یہ کوشش کرتے رہنا چاہیے کہ وہ ہمارے سامنے آتے رہیں۔پس جب وہ ہمارے سامنے آئیں تو ہمارے جسم کا رواں رواں اور ہماری روح حال اور قال ہر دو سے پکار رہی ہو ہم نے سنا اور ہم اے ہمارے رب! تیری رضا کے حصول کے لئے تیری فرمانبرداری کرنے میں ہر وقت کوشاں رہیں گے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب و قبول کرانے کا یہ مبارک مگر ایک لمبا سلسلہ شروع کرنے