خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 447
خطبات ناصر جلد دہم ۴۴۷ خطبہ نکاح یکم مارچ ۱۹۶۹ء اللہ تعالیٰ ہر دو خاندانوں کے لئے یہ رشتہ مبارک کرے خطبہ نکاح فرموده یکم مارچ ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب عزیزہ شہناز غفور صاحبہ بنت مکرم و محترم مولوی عبدالغفور صاحب مرحوم ( مربی سلسلہ احمدیہ) کے نکاح ہمراہ مکرم نصیر احمد صاحب طارق ابن مکرم ڈاکٹر نذیر احمد صاحب کراچی کا اعلان بعوض چھ ہزار روپیہ مہر فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔عزیزہ شہناز غفور صاحبہ جو مکرم و محترم مولوی عبد الغفور صاحب مرحوم کی صاحبزادی ہیں کا نکاح عزیزم مکرم نصیر احمد صاحب طارق پسر مکرم و محترم ڈاکٹر نذیر احمد صاحب کراچی سے مبلغ چھ ہزار روپیہ مہر پر قرار پایا ہے۔مکرم و محترم مولوی عبد الغفور صاحب مرحوم اپنی ساری عمر اللہ تعالیٰ کی خاطر زندگی گزارتے ہوئے ہم سے جدا ہوئے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ان کے بچوں کو بھی اسلام اور احمدیت کا جاں نثار بنائے اور ثبات قدم عطا کرے۔ان بزرگوں کا حق ہے کہ ہم ان کے لئے ہمیشہ دعائیں کرتے رہیں۔دوست یہ دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ ہر دو خاندانوں کے لئے یہ رشتہ مبارک کرے اور اس سے ایسی نسل چلے جو اللہ تعالیٰ کی محبت اور بنی نوع انسان کی خدمت کا جذبہ