خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 429
خطبات ناصر جلد دہم ۴۲۹ خطبہ نکاح ۲۱ ستمبر ۱۹۶۸ء رسول کی اطاعت پر ہماری ساری کامیابیوں کا دارو مدار ہے خطبہ نکاح فرموده ۲۱ ستمبر ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر مسماۃ امینہ خلیل صاحبہ بنت مکرم مولوی محمد ابراہیم صاحب خلیل ربوہ کے مکرم احمد بشارت صاحب ابن مکرم حکیم نظام جان صاحب گوجر انوالہ سے نکاح کا بعوض مبلغ پانچ ہزار روپیہ مہر اعلان فرما یا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔عزیزہ امینہ خلیل صاحبہ بنت مکرم مولوی محمد ابراہیم صاحب خلیل ساکن ربوہ کا نکاح عزیز مکرم احمد بشارت صاحب پسر مکرم حکیم نظام جان صاحب گوجرانوالہ (حال انگلستان ) سے مبلغ پانچ ہزار روپیہ مہر پر قرار پایا ہے۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی اور ہمیں بھی اپنی اور اپنے رسول کی اطاعت کی تو فیق عطا کرے کہ اسی پر ہماری ساری کامیابیوں کا دارومدار ہے۔پھر دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو دونوں خاندانوں کے لئے اور جماعت کے لئے بھی با برکت کرے اور اسے سکون کا موجب بنائے (آمین ) اس کے بعد حضور انور نے ایجاب وقبول کرایا اور حاضرین سمیت رشتہ کے مبارک ہونے کے لئے لمبی دعا فرمائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )