خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 426
خطبات ناصر جلد دہم ۴۲۶ خطبہ نکاح ۲۹ اگست ۱۹۶۸ء شکاری ایک کو مارلے تو دوسراغم میں خود ہی مرجاتا ہے اور بھی بہت سے جانور ہیں جن کا آپس میں اس قسم کا تعلق ہے۔تو سارس کی اس قسم کی محبت کے نتیجہ میں اسے اخروی ثواب کوئی نہیں ملتا لیکن اگر ہم اللہ کے بتائے ہوئے طریق پر اپنے دنیاوی تعلقات کی بنیا دوں کو استوار کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو نباہنے کی کوشش کریں تو اس دنیا کے کام بھی ہوتے رہتے ہیں اور اس کے ساتھ اس دنیا کا ثواب بھی ہمیں حاصل ہو جاتا ہے۔خدا کرے کہ ہماری ہر نسل اس نقطہ کو سمجھتے ہوئے دنیا داروں کی طرح دنیا میں اپنی کوششوں اور توجہ کو ضائع کرنے والی نہ ہو بلکہ دنیا کے کاموں کو ایسے رنگ میں کریں کہ دنیا کے کام بھی ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور رضا بھی حاصل ہو جائے۔آمین اس کے بعد حضور انور نے ایجاب و قبول کرانے کے بعد نکاح کے بابرکت ہونے کی دعا فرمائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )