خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 410
خطبات ناصر جلد دہم ۴۱۰ خطبہ نکاح ۳۰/ جون ۱۹۶۸ نہیں ہوں گے اور اپنے اپنے دائرہ میں جو غلطیاں بشری کمزوری کے نتیجہ میں سرزد ہوں گی ان غلطیوں کے بدنتائج سے انسان بچ نہیں سکے گا اور اسے معافی نہیں ملے گی۔اللہ کرے کہ ہم سب ہی قول سدید کی ہدایت پر عمل کرنے والے ہوں اور ہمارے اعمال، خواہ وہ حقوق اللہ سے تعلق رکھنے والے ہوں یا حقوق العباد سے، اعمال صالحہ ہی اللہ کی نگاہ میں بنے رہیں۔اگر بشری کمزوری کے نتیجہ میں کوئی غلطی سرزد ہو تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے پردہ ڈالے اور بدنتائج سے ہمیں محفوظ رکھے۔روزنامه الفضل ربوہ ۷ جولائی ۱۹۶۸ ء صفحہ ۳)