خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 305
خطبات ناصر جلد دہم ۳۰۵ خطبہ نکاح ۱۰ راگست ۱۹۶۶ء قرآن کریم نے اپنا ایک فیملی پلاننگ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے خطبه نکاح فرموده ۱۰ / اگست ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بروز بدھ بعد نماز ظہر مندرجہ ذیل دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ا۔مکرم چوہدری غلام احمد صاحب ماڈل ٹاؤن لاہور کے صاحبزادہ کیپٹن ڈاکٹر خالد سعید احمد صاحب کا نکاح رخشیده بانو چوہدری بنت بریگیڈیر ناصر احمد صاحب چوہدری سے دس ہزار روپیہ مہر پر۔۲ - مکرم چوہدری غلام احمد صاحب موصوف کی صاحبزادی عطیہ چوہدری کا نکاح مکرم ڈاکٹر ظفر محمود صاحب ولد خاں صاحب قاضی محمد اکرم صاحب مرحوم سے پندرہ ہزار روپیہ مہر پر۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں مردوں کی بعض اہم اور بنیادی ذمہ داریوں کی طرف ہمیں متوجہ کرتے ہوئے فرماتا ہے۔الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَبِمَا أَنْفَقُوا مِنْ و، أموالهم فالصلحت قنتت حفظت لِلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللهُ (النِّسَاء : ۳۵) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے مردوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ہم نے مرد کو عورت کا نگران اور محافظ مقرر کیا ہے۔کس چیز کی نگرانی کرنی ہے؟ اور کس چیز کی حفاظت کرنی ہے؟ اس