خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 197 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 197

خطبات ناصر جلد دہم ۱۹۷ خطبہ عید الاضحیہ ۲؍دسمبر ۱۹۷۶ء اُمّتِ مسلمہ بیت اللہ کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہے خطبہ عیدالاضحیه فرموده ۲ دسمبر ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کے ایک حصے کی تلاوت کی :۔وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَآمَنَّا - (البقرة : ١٢٦) پھر حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے دنوں میری طبیعت علیل رہی ہے۔Diarrhoea (اسہال) کا بڑا سخت حملہ ہوا۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرما یا چند دن تکلیف رہنے کے بعد آرام آگیا لیکن یہ بیماری اپنے پیچھے بہت ضعف چھوڑ گئی۔آج صبح سے میرے ضعف دماغ کی یہ کیفیت تھی کہ آخری وقت تک میں یہ فیصلہ نہیں کر سکا تھا کہ عید کی نماز پڑھانے کے لئے آؤں گا یا نہیں۔پھر مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں نے کہا کہ اپنے دوستوں ، بھائیوں اور بہنوں کو جا کر عید مبارک دیتا ہوں ان کو دعائیں دیتا ہوں اور ان کی دعائیں لوں گا۔اللہ تعالیٰ آپ سب کے لئے اس عید کو مبارک کرے اور آنے والی عیدوں کو اس سے بھی زیادہ برکتوں کا موجب بنائے اور اس سے زیادہ ان ایام میں آپ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے وارث ٹھہریں۔