خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 145 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 145

خطبات ناصر جلد دہم ۱۴۵ خطبہ عید الاضحیہ ۱۷ / فروری ۱۹۷۰ء ہر روز وہ ایک نئی شان سے اپنے بندوں پر ظاہر ہوتا ہے اور ہر روز ایک نئے رنگ میں بندے کی روح کا اپنے رب کے ساتھ وصال ہوتا ہے اور وہ ہر روز ایک نئے رنگ میں اس وصال کی لذت محسوس کرتا ہے۔پس غیر متناہی لذت کے دروازے، روحانی سرور کے دروازے بھی انسان پر کھولے گئے ہیں۔آج اسلام کے غلبہ کا دن ہے اور اس غلبہ کے دن ہی کی دراصل ہم عید اور خوشی منار ہے ہیں۔بے انتہا ترقیات اسلامی کے دروازے جماعت احمدیہ پر کھولے گئے ہیں اور بے انتہا قربانیوں کا جماعت احمدیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے اور بے حد و حساب روحانی لذتوں کے ہمیں وعدے اور بشارتیں دی گئی ہیں۔خدا کرے کہ ہم اپنے مقام کو پہچاننے کے قابل ہو جائیں اور خدا کرے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت ذاتیہ ہمارے دل میں پیدا ہو اور ہم اس کی محبت میں مستانہ ہو کر اور اس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آج غلبہ اسلام کے لئے جن غیر محدود قربانیوں کی ضرورت ہے اس کے حضور پیش کر سکیں تا کہ غیر محد ودلذات روحانی کے ہم وارث ٹھہریں۔اب میں دعا کرواتا ہوں۔دوست دعا کر لیں۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )