خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 77 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 77

خطبات مسرور جلد نهم 77 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء میں نے اس کا بیان کرنا ضروری سمجھا۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا، گو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ اللہ تعالیٰ ایک بیٹا عطا فرمائے گا جو مصلح موعود ہو گا اور اس کی تفصیل میں آپ نے اس کی بہت ساری خصوصیات بیان فرمائی تھیں۔لیکن یہ پیشگوئی تو آنحضرت صلی علیہ ہم نے یہ الفاظ بیان فرما کر چودہ سو سال پہلے بیان فرما دی تھی کہ يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ إِلَى الْأَرْضِ فَيَتَزَوَّجُ وَيُوْلَدُ له که عیسی ابن مریم جب زمین پر نزول فرما ہوں گے تو شادی کریں گے اور اُن کی اولا د ہو گی۔(مشكاة المصابيح كتاب الرقاق باب نزول عيسى الفصل الثالث حديث نمبر 5508 دارالکتب العلمیۃ ایڈیشن 2003ء) (الوفاء باحوال المصطفى لابن جوزی مترجم محمد اشرف سیالوی صفحه 843 ناشر فريد بك سٹال لاهور) اور جیسا کہ ہم جانتے ہیں ، عیسی ابن مریم کی وضاحت آنحضرت صلی علی کریم نے دوسری احادیث میں فرمائی ہے کہ وہ کون ہیں ؟ بخاری کی حدیث ہے۔مسلم نے بھی اور حدیثوں کی کتب نے بھی اس کو درج کیا ہے کہ آنحضرت صلی الله ولم نے فرمایا: كَيْفَ اَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيْكُمْ وَاِمَامُكُمْ مِنْكُمْ ، اور فَاقَكُمْ مِنْكُمْ۔کہ آنحضرت صلی اللہ تم نے فرمایا کہ تمہاری کیا حالت ہو گی جب ابن مریم مبعوث ہو گا جو تمہارا امام اور تم میں سے ہو گا۔اور پھر یہ بھی روایت میں ہے کہ یہ تم میں سے ہونے کی وجہ سے تمہاری امامت کے فرائض بھی سر انجام دے گا۔( صحیح مسلم کتاب الایمان باب نزول عیسی ابن مریم حاکما بشریعہ نبینا۔۔۔حدیث 394،392) پھر ایک حدیث میں ہے کہ تم میں سے جو زندہ رہے گا وہ عیسی ابن مریم کا زمانہ پائے گا اور وہی امام مہدی اور حکم و عدل ہو گا جو صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو قتل کرے گا۔یہ مسند احمد کی حدیث ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 479 مسند ابی ھریرۃ حدیث نمبر 12 93 عالم الكتب بيروت 1998ء) پس یہ پیشگوئی جو اسلام کی نشاۃ ثانیہ سے تعلق رکھتی ہے گو تفصیل کے ساتھ آنحضرت صلی الم کے عاشق صادق اور مسیح و مہدی کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے اب دوبارہ کی لیکن اس کی بنیاد تو آج سے چودہ سو سال بلکہ اس سے بھی زائد عرصہ پہلے سے آنحضرت صلی علیکم کی پیشگوئی پر ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیاں اور اللہ تعالیٰ کے آپ پر انعامات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بڑائی کے لئے نہیں ہیں بلکہ یہ تو آپ کے آقا و مطاع، سید و مولا حضرت محمد مصطفی صلی الی یکم کی شان بلند کرنے کے لئے ہیں۔آپ صلی علیکم کا جھنڈا دنیا میں گاڑنے کے لئے ہیں۔یہ تائیدی نشانات جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حق میں اللہ تعالیٰ دکھاتا ہے یہ در حقیقت آنحضرت ملا لی ایم کی شان بلند کرنے کے لئے ہیں۔اسلام کا زندہ خدا اور زندہ رسول ہونے کی دلیل کے طور پر یہ پیشگوئیاں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے کروائی ہیں۔پس احمدیت اسلام سے کوئی علیحدہ چیز نہیں ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بڑھ کر دنیا میں آنحضرت کا عاشق کوئی نہیں ہے۔آپ ایک جگہ فرماتے ہیں۔اب آسمان کے نیچے فقط ایک ہی نبی اور ایک ہی کتاب ہے یعنی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علم جو اعلیٰ و افضل سب نبیوں سے اور اتم و اکمل سب رسولوں سے اور خاتم الانبیاء اور خیر الناس ہیں جن کی پیروی سے خدائے تعالیٰ ملتا