خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 223 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 223

خطبات مسرور جلد نهم 223 18 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 6 مئی 2011ء خطبہ جمعہ فرمودہ 6 مئی 2011ء بمطابق 6 ہجرت 1390 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن، (برطانیہ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی: اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّبُوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا ج الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَوَدُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ (البقرة:256) کچھ عرصہ ہوا، میں نے اپنے ایک خطبہ میں اس حوالے سے بات کی تھی کہ آج کل عموما مسلمان اپنی توجہ نیکیوں کی طرف رکھنے اور خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے اور اس میں بڑھنے کی بجائے پیروں فقیروں کے پاس جانے یا اُن کی قبروں پر منتیں مانگنے یا پرانے بزرگوں اور اولیاء کی قبروں اور مزاروں پر جا کر اُن سے اس طرح مانگنے میں لگے ہوئے ہیں جس طرح خدا تعالیٰ سے مانگا جاتا ہے۔پاکستان ہندوستان وغیرہ کی اکثریت تعلیم کی کمی کی وجہ سے اور نسلاً بعد نسلاً پیر پرستی کے تصور کی وجہ سے سمجھتے ہیں کہ یہ پیر یا فقیر یا بزرگ اور اولیاء ہماری مرادیں پوری کر سکتے ہیں، ہماری داد رسی کر سکتے ہیں۔اس لئے اُن سے دعائیں مانگی جاتی ہیں۔اور بعض تو شرک میں اس حد تک بڑھے ہوئے ہیں کہ قبروں پر سجدے بھی کر دیتے ہیں۔بلکہ ایسے واقعات بھی ہیں کہ عورتیں کہتی ہیں کہ یہ بیٹا ہمیں خدا تعالیٰ نے نہیں دیا بلکہ داتا صاحب نے دیا ہے۔تو اس حد تک شرک بڑھا ہوا ہے۔پس ایسے وقت میں جب مسلمان جو سب سے بڑھے موحد کہلانے چاہئیں کہ اُن کی تعلیم ہی یہ تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسی بات پر زور دیتے رہے ، قرآن کریم ہمیں اسی بات کی تعلیم دیتا ہے لیکن بد قسمتی سے یہ موقد بھی اس شرک میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ان میں ایسے شرک کی باتیں ہو رہی ہیں جو بعض دفعہ ان کو اسلام کے بجائے مشرکین کے زیادہ قریب کر رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں ہم پر احسان کرتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کو بھیجا تا کہ اس زمانہ میں اس غلط تعلیم کو اور اس بگاڑی ہوئی تعلیم کو جو پیروں فقیروں کی وجہ سے بگڑ گئی ہے، اس کی صحیح طرف رہنمائی فرمائیں۔اللہ تعالیٰ کے اس فرستادے، زمانے کے حکم اور عدل، مسیح و مہدی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم