خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 479
479 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 ستمبر 2011ء خطبات مسرور جلد نهم پہنچانے کے مختلف ذرائع پیدا کر تا رہتا ہے۔یہ بھی عجیب توارد ہے کہ جہاں جماعت جر منی کو جہاں احمدیت اور حقیقی اسلام کا پیغام جرمنی میں پھیلانے کا موقع مل رہا ہے ، اشاعت کے مختلف ذرائع اللہ تعالیٰ نے مہیا فرمائے ہیں وہاں ایک نمائش کے ذریعے تعارف چینیوں سے ہوا اور دو سال سے جماعت جرمنی کو جرمنی سے چین جاکر نمائش میں حصہ لے کر جماعت کے پیغام اور لٹریچر کا سٹال لگا کر چینی زبان میں یہ لٹریچر چینیوں تک پہنچانے کا موقع آپ کو مل رہا ہے ، اور نئے راستے کھل رہے ہیں۔اگر چینی زبان میں لٹریچر مہیانہ ہو تا تو یہ کام نہیں ہو سکتا تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کا پہلے سے انتظام کیا ہوا تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارا جو چینی ڈیسک ہے وہ اپنا کام خوب انجام دے رہا ہے۔مکرم عثمان چینی صاحب اس کے انچارج ہیں اور قرآن کریم بھی اور باقی لٹریچر کی اشاعت کا کام ہو رہا ہے۔اور جیسا کہ میں نے کہا جر منی کی جماعت کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس لٹریچر کو وہاں تک پہنچانے کی توفیق مل رہی ہے۔اسی طرح دنیا کے دور دراز ممالک میں اُن ملکوں کی اپنی زبان میں قرآن کریم اور دوسر الٹریچر پہنچانے کی اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرما رہا ہے۔یہ اس زمانے کے مبارک ہونے کی نشانی ہے کہ کس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچ رہا ہے ؟ اور مبارک ہیں وہ لوگ بھی جو تکمیل اشاعت ہدایت میں حصہ لے رہے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی سے حصہ پارہے ہیں، آپ کے دور کی تجدید کرنے کی کو شش کر رہے ہیں۔پس اس بات کو ہر احمدی کو سمجھنے کی ضرورت ہے، صرف وقتی طور پر جذبات کا اظہار کافی نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جو موقعے عطا فرمارہا ہے اُن کو ایک خاص فضل الہی سمجھ کر اُن سے بھر پور فائدہ اُٹھانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے حتی المقدور کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔اب جیسا کہ میں نے بتایا کہ چین میں جر منی کی جماعت کو ہی پیغام پہنچانے کا موقع مل رہا ہے ، اسی طرح دوسرے ہمسایہ ملک بھی ہیں ، ان میں بھی یہ موقع مل رہا ہے۔پس اس فضل الہی کو جذب کرنے کی کوشش کریں۔پہلے اگر دو چار کی اس طرف توجہ تھی یا اگر چند سو کی بھی توجہ تھی تو جس طرح اجتماع کے بعد آپ لوگ جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں اپنے پاک نمونوں، اپنے نیک عملوں، اپنے عہدوں کی تجدید سے اُس انقلاب میں حصہ دار بنیں اور اُن مبارک لوگوں میں شامل ہوں جن کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشخبری عطا فرمائی تھی کہ آخری زمانہ بھی مبارک ہے۔پس وہی لوگ اس آخری زمانے کے مبارک ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقصد کو پورا کرنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو آپ کی امت کے بارے میں خوشخبریاں عطا فرمائی تھیں اُن خوشخبریوں میں ایک خلافت کی خوشخبری بھی تھی۔اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب آپ کی امت کے بارے میں خلافت کی خوشخبری عطا فرمائی ہے ، اس خوشخبری پر مرکزیت کا انحصار ہے یا یوں کہہ لیں کہ وہ مرکزی خوشخبری، وہ بنیادی اہمیت کی چیز جس پر اُمت کی ترقی کا مدار ہے وہ خلافت ہے۔اُمت کی ترقی کا مدار آپ نے اپنے بعد خلافت راشدہ کو ہی قرار دیا تھا اور اُس کے بعد پھر ایذ اور ساں بادشاہت اور جابر بادشاہت کے دور کا آپ نے ذکر فرمایا تھا جس میں اُمت کے لوگ دل گرفتہ ہوں گے اور دل میں تنگی محسوس کریں گے جو ایک اندھیرا