خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 152 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 152

152 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 مارچ 2011ء خطبات مسرور جلد نهم تھے جہاز میں فلائٹ کے دوران ہی ان کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔یہ کینیڈا میں وینکور اور کیلگری میں بطور آنریری مربی سلسلہ تعینات رہے تھے۔اس کے علاوہ کینیڈامیں بطور جنرل سیکرٹری، صدر قضا بورڈ کینیڈا، سیکرٹری وصایا وغیر ہ خدمات بجالاتے رہے۔احمد یہ گزٹ اور وقف نو کے کو آرڈی نیٹر کے طور پر بھی کام کیا۔کیوبک (Cubic) میں قرآن مجید کے فریج اور گور مکھی ترجمے کی جو ترویج ہے اس میں پیش پیش رہے۔بیوت الحمد ربوہ کی تحریک کا حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے جب اعلان کیا تو انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ ایک لاکھ روپیہ اپنی فیملی کی طرف سے ادا کریں گے۔تو وہاں اس میں وہ ادا نہیں کر سکے۔اس کے بعد کینیڈا چلے گئے وہاں مسجد بیت السلام کی تعمیر کے وقت آپ نے اپنی فیملی کی طرف سے ایک لاکھ ڈالر کی رقم اس مسجد کے لئے ادا کی۔قرآن مجید کی دو زبانوں میں اشاعت کے لئے بھی کافی بڑی رقم کی ادائیگی کی ان کو توفیق ملی۔اللہ تعالیٰ ان کے بھی درجات بلند کرے اور ان کے بچوں کا حافظ و ناصر ہو۔جیسا کہ میں نے کہا ان دونوں بزرگوں کی نماز جنازہ ابھی ادا کروں گا۔(الفضل انٹر نیشنل 15 اپریل تا 21 اپریل 2011 ء جلد 18 شمارہ 15 صفحہ 5 تا 9)