خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 532 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 532

خطبات مسرور جلد نهم 532 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21اکتوبر 2011ء دوروں کے دوران جب اخبارات بھی خبریں شائع کرتے ہیں تو مزید لوگوں تک وہ پیغام پہنچتا ہے۔پھر اسی طرح واپسی پر برسلز (Brussels) بیلجیم میں پہلی مسجد جس کا نام بیت المجیب رکھا گیا ہے اُس کاسنگ بنیا درکھنے کی بھی توفیق ملی اور انشاء اللہ یہ مسجد بھی امید ہے کہ اب ایک سال میں بلکہ اس سے پہلے ہی مکمل ہو جائے گی۔اچھی خو بصورت مسجد بن رہی ہے اور یہ بیلجیم کی پہلی مسجد ہو گی۔وہاں بھی مختلف ممبر آف پارلیمنٹ اور کچھ میئر ز آئے ہوئے تھے۔جس علاقے میں ہمارا پہلے مشن ہاؤس ہے ، دلبیکس (Dilbeeks)اس کا نام ہے وہاں کے میئر بھی آئے ہوئے تھے۔اور کچھ دوسری پارٹیز کے نمائندے بھی تھے۔تو اُن سب نے اچھے خیالات کا اظہار کیا اور سب نے مسجد کے پروگرام کو ، جماعت کی تعلیم کو خوب سراہا، بلکہ میئر نے اپنے تاثرات میں بعد میں ایک تو یہ کہا کہ مجھے اپنی تصاویر دو، اس سارے پروگرام کی سی ڈیز دو، ڈی وی ڈیز دو کہ وہ جماعت احمدیہ کے امن کے اس خوبصورت پیغام اور اس مسجد کو اپنے علاقے کی کو نسل اور عوام کو دکھانا چاہتے ہیں اور ان کو اس بات پر آمادہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں بھی ایسی خوبصورت مسجد اور ماحول کا آغاز جلد ہونا چاہیے۔دوسرے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُن سے جو میر اخطاب تھا، وہ اس تقریب کی کارروائی اپنی کو نسل کی آفیشل ویب سائٹ پر چلانا چاہتے ہیں۔پھر وہاں فؤاد حیدر صاحب جو مراکو کے ہیں اور مسلمان ہیں لیکن برسلز پارلیمنٹ کے ممبر ہیں۔انہوں نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کا خلافت کے بغیر کوئی مستقبل نہیں ہے۔انہوں نے میرے بارے میں یہ بھی کہا کہ وہ میرے خیالات اور جماعت احمدیہ کا امن اور سلامتی کا پیغام اپنے پیشہ ورانہ دوستوں کو بلا امتیاز چاہے وہ مسلمان ہوں یا دوسرے مذہب والے ہوں، سب کو اور اسی طرح اپنے حلقہ احباب میں شامل دوسرے احباب کو ضرور پہنچائیں گے۔بلکہ انہوں نے ہمارے مبلغ کو کہا کہ اس ہفتے مجھے آکے ملیں۔یہ پہلے بھی مجھے ایک دفعہ مل چکے ہیں۔بڑے اچھے شریف النفس انسان ہیں اور جماعت سے اچھا تعلق ہے اور بڑے جرآت والے اور آؤٹ سپوکن (Out Spoken) ہیں۔کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرے جانے سے جو اخباروں کی توجہ پیدا ہوتی ہے ، ان سیاستدانوں یا لیڈروں کی توجہ پیدا ہوتی ہے، پڑھے لکھے لوگوں کی توجہ پیدا ہوتی ہے تو بہت فوائد ہوتے ہیں۔لیکن پھر بھی یہ ہماری کوششیں ہیں، اصل پھل تو اللہ تعالیٰ نے لگانے ہیں۔اللہ کرے کہ یہ پھل لگتے چلے جائیں۔بلکہ ایک اور علاقے کے میئر بھی وہاں آئے ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں شامل ہو کر بیحد خوشی ہوئی۔کہتے ہیں کہ آج ایک منسٹر برائے ایجو کیشن یو تھ پاسکل سمتھ (Pascal Smith) نے ان کے شہر ایک آفیشل دورے پر آنا تھا اور بطور میئر میری وہاں موجودگی ضروری تھی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میرا اس تاریخی موقع پر جبکہ خلیفتہ المسیح یہاں تشریف لائے ہوئے ہیں۔اس تقریب میں شامل ہونا ہی میرے لئے سب سے اہم اور ضروری کام تھا۔لہذا میں آج آپ کے درمیان موجود ہوں۔اللہ تعالیٰ اُن کو جزا دے۔پھر ایک علاقے کے ڈپٹی میئر اور کو نسلر ہیں، انہوں نے کہا کہ چونکہ اس مسجد کی منظوری کے لئے میں