خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 520 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 520

خطبات مسرور جلد نهم 520 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 اکتوبر 2011ء اور اپنے عمل سے بھی اور علم سے بھی اسلام اور احمدیت کی خوبصورت تعلیم دنیا کے سامنے پیش کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔یورپ میں احمدیوں کو مخالفین اسلام اور مخالفین احمدیت ، دونوں کا ہی سامنا کرنا پڑتا ہے۔مسلمانوں کی طرف سے بھی مخالفت ہے چاہے وہ کسی بھی ملک کے ہوں کیونکہ آجکل مولویوں نے ان کے ذہنوں کو زہر یلا کر دیا ہوا ہے اور اسلام مخالف قوتیں تو ہیں ہی۔ہماری ترقی ، ہماری مساجد دونوں کو چھتی ہیں۔بیلجیم میں بھی انشاء اللہ تعالیٰ وہاں کی باقاعدہ پہلی مسجد کا سنگ بنیاد بھی رکھنا ہے۔وہاں دونوں حلقوں کی طرف سے جماعت کو مخالفت کا سامنا ہے۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ دشمن کا ہر مکر اور ہر شہر اُن پر اُلٹائے اور خیریت سے بنیاد کی یہ تقریب بھی ہو جائے اور مسجد بھی جلد مکمل ہو کر خدائے واحد کی وحدانیت کا اعلان کرے اور اسلام کی خوبصورت تعلیم دنیا کے سامنے ہم پہلے سے بڑھ کر پیش کر سکیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل 4 نومبر تا 10 نومبر 2011 ، جلد 18 شماره 44 صفحہ 5 تا 8)