خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 384
384 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2011ء خطبات مسرور جلد نهم شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی وہاں اُن کو کارکنان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہئے کہ اُنہوں نے اُن کے لئے سہولیات مہیا کیں اور کارکنان بھی شکر گزار ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں خدمت کا موقع مہیا فرمایا اور دونوں کا مقصد ایک تھا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک ہو کر اللہ تعالیٰ کے دین اسلام کی خدمت کا حق ادا کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مضمون کو سمجھتے ہوئے ہمیشہ اپنے رب کے حضور جھکائے رکھے ، اپنے حضور جھکائے رکھے۔اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہمیشہ ہمارا مقصد رہے۔ہم حقیقی اور بچے احمدی مسلمان بننے والے ہوں۔دنیا میں اسلام کی حقیقی تعلیم پھیلانے والے ہوں۔تبھی ہم امام الزمان کی جماعت میں شامل ہونے کا حق ادا کر کے حقیقی شکر گزار بن سکتے ہیں۔اس کے حصول کے لئے ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس ارشاد کو بھی سامنے رکھنا چاہئے۔ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ : ”اسلام کی حفاظت اور سچائی کے ظاہر کرنے کے لئے سب سے اول تو وہ پہلو ہے کہ تم سچے مسلمانوں کا نمونہ بن کر دکھاؤ اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ اس کی خوبیوں اور کمالات کو دنیا میں پھیلاؤ“۔( ملفوظات جلد نمبر 4 صفحہ 615 مطبوعہ ربوہ) پھر آپ ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ حقیقی ایمان کی روح پھونکے جو اس سلسلہ کے ذریعے سے اُس نے چاہا ہے۔“ ( ملفوظات جلد نمبر 3 صفحہ 499 مطبوعہ ربوہ) پس جیسا کہ شروع میں میں نے کہا تھا کہ جلسہ کا اصل مقصد پاک تبدیلیاں پیدا کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم پاک تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہشات کو پورا کرنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخه 19 اگست تا 25 اگست 2011ء جلد 18 شماره 33 صفحہ 5 تا 8)