خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 382 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 382

382 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2011ء خطبات مسرور جلد نهم میرے ساتھ جب اُن کی ملاقات تھی تو اس میں وہ لوگ جو جلسہ پر شامل ہوئے شکر اور اللہ تعالیٰ کی حمد کے جذبات سے لبریز تھے۔پھر جماعت اور خلافت سے وابستگی پر اُن کے جذبات نا قابل بیان تھے۔وہ جذبات سے اتنے مغلوب تھے کہ اُن کے لئے بات کرنا بھی مشکل تھا۔خلافت کی محبت، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت، محض اللہ تعالیٰ کی محبت کے حصول کے لئے اُن کے دلوں میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔اللہ تعالیٰ اُن سب کے ایمان وایقان کو مزید بڑھائے۔امریکن احمدیوں کے دلوں میں یا عربوں میں یا دوسرے احمدیوں کے دلوں میں جو جلسے میں شامل ہوئے، جلسہ نے جو انقلاب پیدا کیا ہے یہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہیں دکھانے والا ہو۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی اشارہ کیا تھا کہ ایم۔ٹی۔اے نے دنیائے احمدیت کو ایک کرنے اور جلسوں اور دوسرے پروگراموں کو دکھانے میں جو کردار ادا کیا ہے اور کر رہا ہے اس سے تمام دنیا کے احمدی ایم۔ٹی۔اے کے کارکنوں کے بہت شکر گزار ہیں۔اس مرتبہ جلسہ کے دنوں میں وقفوں کے دوران جو مختلف پروگرام دکھائے گئے، ایم۔ٹی۔اے نے اس دفعہ پیٹرن (Pattern) بھی بدلا تھا اور پریزنٹر (Presenter) کے طور پر جو نئے نوجوان چہرے آئے اُسے دنیائے احمدیت میں بہت پسند کیا گیا۔ہمارے پروگرام تو دنیا کو حقیقت سے آشکار کرنے اور تصنع سے پاک ہوتے ہیں اور ہونے چاہئیں۔جبکہ دوسرے چینلوں کا خیال ہوتا ہے کہ سکرین پر آنے والا پہلے میک اپ کر کے آئے ، بات کرے تو تصنع اور بناوٹ ہو، پھر جو پروگرام ہوتے ہیں اُس میں ہر ایک جھوٹ کے ذریعے سے اپنا نکتہ نظر بیان کر رہا ہوتا ہے یا جھوٹے پروگرام یا ڈرامے ہوتے ہیں۔آج اللہ تعالی کے فضل سے ایم۔ٹی۔اے ہے جو چوبیس گھنٹے ان فضولیات سے پاک ہے۔ہمارے پریزنٹر بھی تصنع اور بناوٹ سے پاک اور اخلاص و وفا سے پُر ہوتے ہیں۔یہی اخلاص و وفا جب دنیا سکرین پر دیکھتی ہے تو تعریف کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب پر وگرام پیش کر نیوالوں اور پروگراموں میں شامل ہو نیوالوں، مختلف پروگرام تیار کرنے والوں اور دکھانے والوں کو جز اعطا فرمائے۔میں اپنی طرف سے بھی اور تمام دنیائے احمدیت کی طرف سے بھی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ایم۔ٹی۔اے میں کام کرنے والے ان مردو خواتین کو اخلاص و وفا میں بڑھا تار ہے۔جب اپنے بارہ میں تعریفی کلمات سنیں تو ان کارکنان اور کارکنات کو بھی اس میں مزید عاجزی دکھاتے ہوئے اور شکر کے مضمون کو سامنے رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور مزید عاجزی سے جھکنا چاہئے ، یہ ہر ایک مومن کا فرض ہے، تبھی اللہ تعالیٰ ان کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرے گا۔عموماً اللہ تعالیٰ کے فضل سے کارکنان اور کارکنات اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ جلسے کی ہر ڈیوٹی کو سر انجام دیتے ہیں جیسا کہ ذکر ہو چکا، پہلے بھی ہر سال میں ذکر کر تا رہا ہوں۔اس مرتبہ بھی واقفین نو کارکنان اور کار کنات کو بعض اہم ڈیوٹیاں سونپی گئی تھیں، انہوں نے بھی بہت ذمہ داری اور اخلاص سے نمایاں ہو کر اپنے فرائض ادا کئے ہیں اور جو بھی مختلف کام دیا گیا تھا اس پر ان کے انچارج کی طرف سے مجھے اچھی رپورٹس ملیں۔اللہ تعالی ہمیشہ انہیں اپنے وقف کی روح کو قائم رکھتے ہوئے یہ کام کرنے کی توفیق عطا فرما تار ہے۔